Monday, May 13, 2024

وزیر اعظم کی شاہ سلمان سے ملاقات، علاقائی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم کی شاہ سلمان سے ملاقات، علاقائی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
September 20, 2019
اسلا م آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی سعودی فرمانروا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات ہوئی، دونوں رہنمائوں نے دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم عمران خان کی سعودی فرمانروا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھانے پر بات چیت کی۔ باہمی دلچسپی کے امور، تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات پر بھی بات چیت کی گئی ۔وزیر اعظم نے سعودی تیل کی رسد گاہوں پر حملے کی مذمت کی۔ وزیر اعظم نے حرمین شریفین کے تقدس اور سلامتی کو خطرہ ہونے کی صورت میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہونے کے عزم کا اظہار کیا۔ انھوں نے شاہ سلمان کومقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے بھی آگاہ کیا، شاہ سلمان نے مسئلہ کشمیر پر دیرینہ حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کیا۔ وزیر اعظم عمران خان کی جدہ میں سعودی ولی عہد اور پاکستانی شخصیات سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ حفیظ شیخ، معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی ذوالفقار بخاری، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور سعودی عرب میں پاکستان کے سفیرراجہ علی اعجاز بھی ملاقات میں موجود تھے۔