Wednesday, May 1, 2024

وزیر اعظم کی سینیٹ الیکشن میں اوپن بیلٹنگ کیلئے تین ماہ میں اصلاحات لانے کی ہدایت

وزیر اعظم کی سینیٹ الیکشن میں اوپن بیلٹنگ کیلئے تین ماہ میں اصلاحات لانے کی ہدایت
November 3, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ وزیر اعظم نے سینیٹ الیکشن میں اوپن بیلٹنگ کیلئے تین ماہ میں اصلاحات لانے کی ہدایت کر دی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وفاقی وزیر اعظم سواتی نے سینیٹ الیکشن، آئی ووٹنگ اور انتخابی اصلاحات پر 40 منٹ تک بریفنگ  دی۔ وزیراعظم نے اوپن بیلٹ کے ذریعے سینیٹ الیکشن کرانے کی ہدایت کی ۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں نتائج کا ڈر نہیں ،انتخابی اصلاحات نظام کے لئے ضروری ہے، چاہے ہمیں نقصان ہو، الیکشن سیکریٹ نہیں ہونا چاہئے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایسا شاید پہلی مرتبہ ہورہا ہے کہ حکومت میں رہ کر غیر جانبدار الیکشن چاہتے ہیں۔ ملکی روایات اور سیاسی مفادات کے برعکس ملکی مفاد میں فیصلے کررہے ہیں۔ کرکٹ میں بھی اپنے اپنے ایمپائر تھے، میچ فکس ہوتے تھے۔ میں کرکٹ میں بھی غیر جانبدار ایمپائر کا کلچر لایا۔ الیکشن میں بھی میچ فکس نہیں ہونا چائیے، ووٹ کا تقدس ضروری ہے۔ کابینہ اجلاس میں گندم کے معاملے پر وزیر اعظم نے فخر امام اور خسرو بختیار سے سوالات کیے اور وزرا کو گندم کی امدادی قیمت فوری مقرر کرنے کی ہدایت کی۔