Friday, May 17, 2024

وزیر اعظم کی سانحہ مچھ کے متاثرین سے ملاقات، شہداء کے اہلخانہ سے تعزیت کی

وزیر اعظم کی سانحہ مچھ کے متاثرین سے ملاقات، شہداء کے اہلخانہ سے تعزیت کی
January 9, 2021

کوئٹہ (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کوئٹہ پہنچے جہاں انہوں نے سانحہ مچھ کے متاثرین سے ملاقات کی اور شہداء کے اہلخانہ سے تعزیت کی ۔وزیراعظم کی زیر صدارت امن و امان کے حوالے سے  اجلاس بھی ہوا۔

وزیر اعظم عمران خان  کوئٹہ پہنچے جہاں انہوں نے سانحہ مچھ کے متاثرین سے ملاقات کی ۔ وزیر اعظم عمران خان نے سانحہ مچھ کے شہداء کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ۔ وزیر اعظم نے  صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ مجھے ہزارہ برادری کے ساتھ ہونے والے ظلم پربہت دکھ اور افسوس ہے، ہم ہزارہ برادری کی سیکورٹی کے لیے بھرپور اقدامات کررہے ہیں،بلوچستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت ہے، میں نے مارچ میں ہی کابینہ کو بھارت کی پاکستان میں فرقہ وارانہ تصادم کی کوششوں سے آگاہ کردیا تھا۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت سکیورٹی صورتحال پر اہم اجلاس ہوا جس میں گورنر کوئٹہ ، وزیر اعلیٰ اور کمانڈر سدرن کمانڈ نے سانحہ مچھ پر بریفنگ دی ۔
اجلاس میں  مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کےلئے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا، وزیراعظم کی سانحہ مچھ کے متاثرین سے ملاقات کیلئے بہادر خان ویمن یونیورسٹی آمد پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے  ، بروری روڈ بند رکھی گئی۔