Friday, March 29, 2024

وزیر اعظم کی زیرصدارت کورونا کی صورتحال پر اعلیٰ سطح اجلاس آج ہوگا

وزیر اعظم کی زیرصدارت کورونا کی صورتحال پر اعلیٰ سطح اجلاس آج ہوگا
April 6, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال پر اعلیٰ سطح اجلاس آج ہوگا۔ وزیر اعظم عمران خان اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرینگے۔ اجلاس میں معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کورونا وائرس پر بریفنگ دینگے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں این ڈی ایم اے کی جانب سے طبی آلات کی فراہمی اور دستیابی سے متعلق اپڈیٹ کیا جائے گا۔ اعلیٰ سطح اجلاس میں اب تک اٹھائے گئے اقدامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں وفاقی وزراء اور دیگر اہم شخصیات شرکت کرینگی۔