Tuesday, May 14, 2024

  وزیر اعظم کی زیرصدارت ن لیگ کے سینئر رہنماؤں کا اجلاس ،بلدیاتی انتخابات کے نتائج پر تبادلہ خیال

   وزیر اعظم کی زیرصدارت ن لیگ کے سینئر رہنماؤں کا اجلاس ،بلدیاتی انتخابات کے نتائج پر تبادلہ خیال
November 3, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وزیر اعظم نواز شریف کی زیرصدارت  سینئر پارٹی رہنماﺅں کے اجلاس میں  پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے نتائج پر اطمینان کا اظہاراور سندھ کے نتائج پر مایوسی ظاہر کی گئی اجلاس میں نئے سپیکر کے انتخاب کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔ تفصیلات کےمطابق وزیرا عظم ہاﺅس میں ظہرانے پر ہونے والے اس مشاورتی اجلاس میں وفاقی وزراءخواجہ آصف، پرویز رشید کے علاوہ وزیرا عظم کے قریبی معاونین نے شرکت کی ،وزیر اعظم نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج پر اطمینان ظاہر کیا تاہم انہوں نے زور دیا کہ ہمیں اب بھی اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے اور دوسرے و تیسرے مرحلے میں انتخابی نتائج اس سے بہتر آنے چاہیے اس حوالے سے مختلف تجاویز بھی زیر غور آئیں۔ وزیرا عظم سندھ میں مسلم لیگ ن کی کارکردگی سے مطئمن نہیں تھے  ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی اسمبلی کے نئے سپیکر کے انتخاب پر بھی مشاورت ہوئی بعد ازاں اجلاس میں شریک ایک وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ چونکہ ایاز صادق پر دھاندلی کا الزام عمران خان نے لگایا تھا جسے انہوں نے اپنی کامیابی سے دھو لیا ہے لہذا اب ایک بار پھر عمران خان کو ایاز صادق کو ہی جناب سپیکر کہنا پڑے گا اور یہی مسلم لیگ ن کی کامیابی ہوگی ۔