Friday, May 17, 2024

وزیر اعظم کی زیر صدارت کراچی کی صورتحال پر اجلاس ، گورنر و وزیر اعلیٰ سندھ، کور کمانڈر ،ڈی جی آئی ایس آئی کی شرکت

وزیر اعظم کی زیر صدارت کراچی کی صورتحال پر اجلاس ، گورنر و وزیر اعلیٰ سندھ، کور کمانڈر ،ڈی جی آئی ایس آئی کی شرکت
September 6, 2020

کراچی ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کراچی کی صورتحال پر اجلاس ہوا۔ اجلاس میں گورنر  و وزیر اعلیٰ سندھ ، وفاقی اور سندھ حکومت کے وزراء ، کور کمانڈر کراچی  لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز ، ڈی جی آئی ایس آئی  لیفٹننٹ جنرل فیض حمید  نے شرکت کی ۔

 اجلاس میں وزیر اعظم کو کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی،  وزیر اعظم نے کہا کے کراچی پاکستان کا اہم ترین شہر اور معاشی حب ہے ، اس کے مسائل کا حل باہمی اشتراک سے ممکن ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ  مجھے آج خوشی ہے کے تمام شراکت دار بشمول وفاقی حکومت، پاک فوج اور سندھ کی صوبائی حکومت آج کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے موجود ہیں۔

 اجلاس میں وزیر اعظم نے کراچی میں ہونے والے حالیہ نقصانات کے ازالے کے لیے وفاق کی طرف سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔