Friday, March 29, 2024

وزیر اعظم کی زیر صدارت کراچی میں امن و امان کے حوالے سےکل اہم اجلاس

وزیر اعظم کی زیر صدارت کراچی میں امن و امان کے حوالے سےکل اہم اجلاس
December 6, 2015
کراچی(92نیوز)کراچی میں پیر کو وزیر اعظم صوبے میں امن و امان کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کریں گے ۔ اجلاس میں رینجرز کو خصوصی اختیارات کی مدت میں توسیع کے حوالے سے بھی غور کیا جائے گا ۔ تفذصیلات کےمطابق وزیر اعظم نواز شریف پیر کے روز پہنچیں گے کراچی  اور کریں گے امن و امان کے اجلاس کی صدارت۔ اجلاس میں جہاں امن و امان کی صورت حال اور کراچی پر دی جائے گی بریفنگ وہیں سائیں سرکار وزیر اعظم کو رینجرز کے کے حوالے سے کریں گے شکوے شکایات اور رینجرز کے خصوصی اختیارات کا معاملہ بھی آئے گا زیر غور۔ کراچی میں امن وامان کے حوالے سےہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ ، سیکریٹری داخلہ ، وزیر اعلی سندھ ،صوبائی وزیر داخلہ، سیکریٹری داخلہ سندھ ، ڈی جی رینجرز اور ائی جی سندھ سمیت دیگر اعلی حکام شریک ہوں گے ۔ وزیر اعظم کےکراچی آمد اور امن و امان کے اجلاس کے حوالے سے اتوار کو وزیر اعلیٰ ہاؤس میں اجلاس طلب کیاگیا   لیکن وزیر اعلی قائم علی شاہ کی ہالا روانگی کے باعث اجلاس ملتوی کیا گیا تھا۔