Tuesday, April 23, 2024

وزیر اعظم کی زیر صدارت کابینہ کا اہم اجلاس ، بجٹ رپورٹ اور ٹیکس محصولات پر غور

وزیر اعظم کی زیر صدارت کابینہ کا اہم اجلاس ، بجٹ رپورٹ اور ٹیکس محصولات پر غور
February 20, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مہنگائی، بجٹ رپورٹ اور ٹیکس محصولات پر غور کیا گیا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کر لیے گئے ۔ ذرائع کے مطابق  کابینہ کو اٹارنی جنرل پاکستانی کے استعفے کی تفصیلات بتائی گئیں۔ اجلاس میں مہنگائی، بجٹ رپورٹ اور ٹیکس محصولات پر بات چیت ہوئی  ۔ وزیر اعظم  نے کابینہ اجلاس  میں اپنی پالیسی بتا دی۔ اب گیس مہنگی ہو گی نہ بجلی۔ گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہو گا ۔عوام پر نئے ٹیکسوں کا بوجھ بھی نہیں ڈالا جائے گا۔ کابینہ ارکان نے بھی اتفاق کر لیا۔ کابینہ اجلاس میں وزیر تعلیم شفقت محمود  و ثانیہ نشتر کی عدم موجودگی کے باعث نیشنل ایجوکیشن پلان 2020 اور احساس پروگرام میں ارکان پارلیمنٹ کے کردار کا ایجنڈہ موخر  کر دیا گیا۔ زائرین مینجمٹ پالیسی  ریگولیٹری فریم ورک پر وزیر اعظم نے وزیر مذہبی امور کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی بنا دی ۔ اجلاس میں  پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے ایم ڈی کی تقرری سمیت بیشتر ایجنڈہ آٹیٹمز کی منظوری دیدی  گئی ۔ کابینہ  اجلاس  میں بھارت سے کیڑے مار ادویات کی درآمد کی منظوری کا معاملہ پھر  موخرکر دیا گیا۔ کابینہ نے ای سی سی کے فیصلوں کی بھی توثیق کر دی۔ وزیراعظم عمران خان  نے آٹا بحران سے متعلق رپورٹ ایک ہفتے میں  اور چینی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق رپورٹ 2 ہفتے میں طلب کر لی۔ اجلاس  میں چھ ماہ کی بجٹ ریویو رپورٹ میں معاشی اعشارئیے مثبت ہونے پر وزیر اعظم  نے  معاشی ٹیم کو شاباش دی ۔