Thursday, May 9, 2024

وزیر اعظم کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس، اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق

وزیر اعظم کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس، اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق
December 31, 2019
 اسلا م آباد (92 نیوز) وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلس میں ملکی معاشی صورتحال اور حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی بھی توثیق کر دی۔ حکومت نیب ترمیمی آرڈیننس کےدفاع میں ڈٹ گئی۔ کابینہ کے تمام ارکان نےنیب ترمیمی آرڈیننس کی حمایت کر دی۔ حکومت نے نیب ترمیمی آرڈیننس پر اپوزیشن کو اعتماد میں  لے کر پارلیمنٹ سے منظور کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ سینیٹ میں نیب سے متعلق منظور شدہ بل کی اچھی چیزیں بھی بل میں شامل کی جائیں۔ کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا نیب آرڈیننس پر شور مچانے والوں کے اندر سے لڈو پھوٹ رہے ہیں۔ جن سے سب کو زیادہ فائدہ ہو رہا ہے وہی شور بھی مچا رہے ہیں۔ وہ لوگ اوپر سے شور مچا رہے ہیں اندر سے لڈو پھوٹ رہے ہیں۔ نیب آرڈیننس پارلیمنٹ میں جارہا ہے۔ پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد ہی وہ قانون بنے گا۔ اس میں اپوزیشن کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ کابینہ ارکان کا کہنا تھا نیب کو بے اختیار یا ختم کرنے کا تاثر غلط ہے۔ نیب کے پاس مالیاتی کرپشن کی تحقیقات کا اختیار رہے گا۔ قانونی ٹیم نے کابینہ ارکان کو نیب ترمیمی آرڈیننس کے اثرات پر  بھی بریفنگ دی۔