Thursday, May 9, 2024

وزیر اعظم کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس، اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق

وزیر اعظم کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس، اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق
December 31, 2019
اسلا م آباد (92 نیوز) وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، ملکی معاشی صورتحال اور حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کر دی۔ کابینہ کو سال 2019 کی معاشی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ نیشنل کالج فار آرٹ انسٹیٹیوٹ کے ڈرافٹ بل، سٹیٹ بینک کی سالانہ پبلیکیشن جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔ وزیر اعظم کا اجلاس میں کہنا تھا نیا سال گذشتہ سال سے بہتر ہوگا، عوام کو ریلیف ملے گا، وزیر اعظم نے معاشی ٹیم کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کیا۔