Friday, April 19, 2024

وزیر اعظم کی زیر صدارت پی ٹی آئی و اتحادیوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس

وزیر اعظم کی زیر صدارت پی ٹی آئی و اتحادیوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس
January 7, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف اور اتحادیوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس  ہوا  ۔ اجلاس میں وفاقی وزرا، ارکان  قومی اسمبلی و سینیٹ شریک ہوئے   ۔ اتحادیوں جماعتوں کے ارکان بھی اجلاس میں موجود تھے ۔ اجلاس میں سروسز ایکٹس میں ترامیم کے بلز پر مشاورت کی گئی جب کہ  بلز کو دونوں ایوانوں سے منظور کروانے کی حکمت عملی بھی زیر غور آئی ۔ لیگل ٹیم قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے والے بلز پر بریفنگ دی ۔ ذرائع کے مطابق تمام ممبران کو  قومی اسمبلی کے اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔