Saturday, April 27, 2024

وزیر اعظم کی زیر صدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ، سیاسی ، معاشی امور پر مشاورت ‏

وزیر اعظم کی زیر صدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ، سیاسی ، معاشی امور پر مشاورت ‏
November 24, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) وزیر اعظم کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں حکومت کے اتحادی بھی شریک ہوئے ،  اجلاس میں سیاست،معیشت،فارن فنڈنگ کیس،پولیس ریفارمز،گورننس ریفارمزپر مشاورت کی گئی ۔ حکومت پر بڑھتی تنقید کےسد باب کیلئے وزیراعظم عمران خان نے چھٹی کے روز کور کمیٹی  کا اجلاس بلا کر نئی گائیڈ لائن دے دی۔ اسلام آباد میں ہونیوالے  پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں حکومت کے اتحادی بھی شریک ہوئے ، سیاست،معیشت،فارن فنڈنگ کیس،پولیس ریفارمز، گورننس ریفارمز ،چیئرمین پی اے سی ،چیف  الیکشن کمشنر اور  ممبران کی تقرری پر مشاورت کی گئی ۔لیگل ٹیم نے اجلاس کو فارن فنڈنگ کیس پر بریفنگ دی ۔وزیراعظم  نے پارٹی رہنماؤں کو عوام سے روابط بڑھانے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ملاقات  بھی ہوئی  ، ملاقات میں پنجاب کے انتظامی امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ کورکمیٹی ارکان  نے پنجاب کے انتظامی امور پر تحفظات کا اظہار کیا جس پر زیراعظم  نے پنجاب میں انتظامی تبدیلیاں لانے کا فیصلہ کرلیا ،  وزیراعظم نے ارکان کو اپوزیشن کے منفی پراپیگنڈا کا بھرپور مقابلہ کرنے کی ہدایت  بھی ہدایت کی۔ ذرائع  کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے وزرا کی کارکردگی سے وزیراعظم کو اعتماد میں لیا۔وزیراعظم نے صوبے میں مہنگائی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کو مہنگائی  روکنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کردی۔وزیراعظم نے زور دیا کہ مہنگائی کو روکنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے۔