Thursday, April 25, 2024

وزیر اعظم کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

وزیر اعظم کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
July 30, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ وزیر اعظم عمران خان نے ارکان کو اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینے کی  ہدایت کردی۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے ارکان کو اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینے کی  ہدایت کردی۔ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی کسی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، اپوزیشن بلز کی منظوری میں ساتھ نہ بھی دیتی تو مشترکہ اجلاس میں منظور کروا لیتے، اپوزیشن این آر او مانگتی ہے جو کسی صورت نہیں دینگے، وزیر اعظم عمران خان نے واضع کیا کہ پی ٹی آئی اپنے منشور سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گی۔ وزیر اعظم عمران خان نے ارکان اسمبلی کو ایوان میں بھرپور فعال ہونے کی ہدایت کردی، بولے کراچی کے ایم این ایز کی طرح دیگر ارکان بھی فعال ہوں، وزیر اعظم نے اجلاس میں مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔