Friday, April 26, 2024

وزیر اعظم کی زیر صدارت ٹائیگر فورس بارے اجلاس ،وزرائے اعلیٰ کی ویڈیو لنک سے شرکت

وزیر اعظم کی زیر صدارت ٹائیگر فورس  بارے  اجلاس ،وزرائے اعلیٰ کی ویڈیو لنک سے شرکت
May 12, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم  عمران خان  کی زیر صدارت ٹائیگر فورس سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس ہوا ، اجلاس میں  صوبائی وزرائے اعلیٰ اور چیف سیکرٹریز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ۔

اجلاس میں  وزیراعظم کو صوبائی سطح پر ٹائیگر فورس کی ہفتہ وار رپورٹ پیش کی گئی ، وزیراعظم نے ٹائیگر فورس سے متعلق وزرائے اعلیٰ اور چیف سیکرٹریز کو گائیڈ لائینز دیں ،  ملک بھر میں ٹائیگر فورس کو مکمل فعال کرنے کی ہدایت کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ  ضلع, تحصیل اور یونین کونسل کی سطح تک ٹائیگر فورس متحرک کریں، ٹائیگر فورس سے احساس لیبر رجسٹریشن پراگرام میں بھی مدد لیں فورس کے بہادر نوجوان ملک کا سرمایہ ہیں مشکل وقت میں قوم کیلئے وقت نکالنے والے نوجوان ہیروز ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ  ٹائیگر فورس کے رضا کاروں سے مکمل تعاون یقینی بنایا جائے چیف سیکرٹریز صوبائی اور ضلعی سطح پر ہدایت نامے جاری کریں،انتظامی سطح پر بہترین کوارڈینیشن کو یقینی بنایا جائے۔