Thursday, March 28, 2024

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنےا ٓگئی

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی  سامنےا ٓگئی
April 13, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ، وزیراعظم کو مذہبی جماعت کےاحتجاج پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا تحریک لبیک حکومت کے ساتھ مذاکرات کے باوجود مارچ کی تیاریاں کر رہی تھی، مارچ میں شرپسند عناصر کے فائدہ اٹھانے کی اطلاعات تھیں احتجاج کی آڑ میں امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔

آئندہ 24 گھنٹے اہم ہیں، امید ہے حالات بہتر ہو جائیں گے۔