Thursday, May 2, 2024

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس،قومی سلامتی کمیٹی کے موقف کی تائید

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس،قومی سلامتی کمیٹی کے موقف کی تائید
January 3, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) وفاقی کابینہ نےامریکی دھمکیوں پر قومی سلامتی کمیٹی کے موقف کی تائید کردی ۔

امریکی صدر کی کوئی دھمکی قبول نہیں کی جائے گی اور پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری کا ہر صورت میں دفاع کیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ نے قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کردی۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی صدرات میں ہوا ۔ تین گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہنے والے اجلاس میں امریکی صدر کے پاکستان مخالف بیان پر تفصیلی غور کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے امریکی صدر کے بیان کے بعد کی حکمت عملی پر بریفنگ دی جبکہ وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی میں کئے جانے والے فیصلوں پر کابینہ کے ارکان کو اعتماد میں لیا۔

وفاقی کابینہ نے قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرتے ہوئے قرار دیا کہ پاکستان کی سلامتی اور خود مختیاری سے کوئی چیز قیمتی نہیں ۔

وفاقی کابینہ نے اپنے اجلاس میں شماریات ڈویژن کو مردم شماری سے متعلق عبوری نتائج جاری کرنے کی بھی منظوری دی۔

ان نتائج کی بنیاد پر الیکشن کیمشن آئینی ترمیم کی روشنی میں نئی حلقہ بندیاں کرسکے گا ۔