Saturday, May 11, 2024

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا
September 17, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا  جس میں   19 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی جائے گی ، اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔وزیر اعظم  کابینہ کو دورہ امریکا کے پلان سے آگاہ کریں گے ،،اجلاس میں عالمی رہنماؤں سے روابط اور سفارتی کوششوں پر بریفنگ دی جائے گی۔ وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا ، اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا جب کہ وزیر اعظم عمران خان وفاقی کابینہ کو دورہ امریکہ کے پلان سے آگاہ کریں گے ۔ کابینہ اجلاس میں عالمی رہنماوں سے روابط اور سفارتی کوششوں پر بریفنگ دی جائے گی ، وفاقی کابینہ کے اجلاس 19 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی ۔ وفاقی کابینہ ہر وزارت میں عوامی فلاحی منصوبے شروع کرنے کے فیصلے میں پیش رفت کا جائزہ لے گی  ۔ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے متعلق کابینہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔ کابینہ سی پیک و حکومتی منصوبوں کے لئے چینی باشندوں کے وزٹ ویزا کو ورک ویزا میں بدلنے کی منظوری دے گی جب کہ  توانائی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی ،  اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائیگی۔ وفاقی کابینہ لیجیسلیٹو کیسز سے متعلق کابینہ کمیٹی کے 28 اور 29 اگست کے فیصلوں کی توثیق کرے گی ، وفاقی کابینہ اپنے گزشتہ فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لے گی۔ پاکستان تمباکو کنٹرول کے آف ڈائریکٹرز کی از سر نو تشکیل کی منظوری بھی کابینہ کےایجنڈے میں شامل  ہے جب کہ  ریلوے بورڈ میں پرائیویٹ ممبرز کی تقرری کی منظوری دے گی۔ وفاقی کابینہ پمز اسلام آباد ریفارمز ایکٹ 2019 کی اصولی منظوری دے گی اور  پاکستان الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل اینڈ پیرامیڈکس ایکٹ 2019 کی بھی منظوری دے گی ۔