Thursday, May 9, 2024

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری
May 28, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے   ،مالی سال 20-2019کا بجٹ اسٹریٹجی پیپروفاقی کابینہ میں پیش کیا جائے گا، کچھی کینال منصوبے میں کرپشن چارجز کی انکوائری رپورٹ بھی پیش کی جائے گی، اب تک کے فیصلوں پر عملدرآمد کے حوالے سے رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے ، اجلاس کا چار نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جا رہا ہے جس کے مطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ بجٹ حکمت عملی کی دستاویزات پر بریفنگ دینگے ۔ بجٹ کے نمایاں خدو خال بارے بھی کابینہ کو آگاہ کیا جائے گا ،تمام وزارتیں اور ادارے اپنے اثاثوں کے بارے میں کابینہ کو معلومات فراہم کرینگے ،کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں کھچی کینال کی تعمیر میں کرپشن کے حوالے سے مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے اور امن و امان اور معاشی صورتحال پر بھی غور کیا جائیگا۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری قمری کیلنڈ ر وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کرینگے ۔ادھرقومی اقتصادی کونسل کااجلاس کل طلب کرلیا گیاجس میں آئندہ مالی سال کے مجوزہ ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔ اجلاس کی صدارت وزیراعظم کریں گے ،اجلاس میں اے پی سی سی کی سفارشات منظوری کیلئے پیش کی جائینگی جبکہ قبائلی علاقوں کی تعمیرنوکیلئے خصوصی فورم کی مدت میں توسیع پربھی غورہوگا۔