Wednesday, May 8, 2024

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا
February 14, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں  20 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کیا تھا ، اجلاس میں اہم امور پر  مشاورت کی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ  کے ساتھ ایم او یو کی سمری بھی  اجلاس میں پیش کی جائے گی ۔ اجلاس میں مختلف اداروں کے سربراہوں کی تعیناتی کی بھی منظوری ہوگی ۔