Monday, May 13, 2024

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس
September 1, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ، حالیہ بارشوں خصوصا کراچی شہرکی صورتحال، نقصانات، نالوں کی صفائی اور نکاسی آب کا معاملہ زیربحث آئےگا۔

وزیر اعظم عمران خان  کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس کل وزیر اعظم ہاؤس میں جاری ہے ، ۔اجلاس میں 14 نکاتی ایجنڈے پرغورکیا جائے گا ، اسلام آباد ،لاہور،کراچی، پشاوراورملتان میں بلند عمارتوں کی تعمیر کا معاملہ ایجنڈے میں شامل جبکہ مارگلہ روڑاسلام آباد پرتجاوزارت کے خلاف آپریشن پربھی بریفنگ دی جائے گی ، منشیات کی ادوایات اورتجارتی مقاصد کیلئے استعمال کا معاملہ کایبنہ کے سامنے رکھا جائے گا ۔

کابینہ اجلاس میں ملک کے بڑے ائیرپورٹس کوآوٹ سورس کرنے کے معیاراوروقت کا تعین کیا جائے گا ،سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کابینہ کوکابینہ منظوری کے بغیر تقرریوں سے متعلق آگاہ کریںگے نبپرا کی سالانہ رپورٹ،اقتصادی رابطہ کمیٹی اور نجکاری کمیٹی کےفیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔