Tuesday, April 23, 2024

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس،13 نکاتی ایجنڈے پر غور

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس،13 نکاتی ایجنڈے پر غور
July 21, 2020

اسلام آباد (92 نیوز)وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاسجاری ہے ، اجلاس میں  13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جارہا ہے ۔

کابینہ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور کورونا وائرس پر غور ہوگا، کابینہ ای سی سی کے 16 جولائی کے فیصلوں کی توثیق کریگی۔ پانچ وزارتوں اور ڈویژنز کے ایجنڈا آئٹمز منظوری کےلئے پیش ہونگے۔

وزارت خزانہ کی جانب سےٹریزری سنگل اکاؤنٹ رولز 2020 کابینہ میں پیش ہونگے، کمپنیز ایکٹ 2017  اور ایف اے ٹی ایف سے متعلق لیمٹڈ لائبلیٹی پارٹنرشپ ایکٹ میں ترمیم کی منظوری ایجنڈا میں شامل ہے ۔

انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ دوسرا ترمیمی بل میں مزید مجوزہ ترامیم کابینہ کے ایجنڈا کا حصہ ہے ، انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 میں ترمیم کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے  جبکہ  ضابطہ فوجداری کوڈ 1898 میں تحقیقاتی اختیارات میں ترمیم کا معاملہ بھی ایجنڈے کا حصہ ہے ۔

منی لانڈرنگ کا قانون مزید سخت کرنے کےلئے نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ 1997 میں ترمیم پر بھی غور کیا جائے گا، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ری آرگنائزیشن ایکٹ 2020 پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔