Wednesday, May 8, 2024

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ، پانی کی تقسیم کیلئے ٹیلی میٹرز نصب کرنے کی منظوری

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ، پانی کی  تقسیم کیلئے ٹیلی میٹرز نصب کرنے کی منظوری
May 19, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں  صوبوں میں منصفانہ پانی کی تقسیم کے لئے ٹیلی میٹرز نصب کرنے کی منظوری دی گئی ۔

اجلاس میں وزیر اعظم نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے اقدامات کی تعریف کی ، کہا کہ  پانی کی صوبوں کو منصفانہ تقسیم وقت کی ضرورت ہے ، وزارت آبی وسائل پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائے ۔  ٹڈی دل سے نمٹنے کیلئے حکومت پوری طرح مستعد ہے،حکومت نے ٹڈی دل حملے روکنے کے لئے اقدامات شروع کر دئیے تھے،  بیماری کے معاملے پرسیاست نہ کی جائے۔

اجلاس میں کورونا وائرس کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لیا گیا ،  مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے  وزیراعظم کو سپریم کورٹ کے فیصلے پر بریفنگ  دی  ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلوں پر من و عن عملدرآمد یقینی بنائے گی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں   ملک کے بڑے ائیر پورٹس آؤٹ سورس کرنے کے معاملے پر تفصیلی غور  کیا گیا ،  ائیرپورٹس سروسز کو آؤٹ سورس کرنے کے معاملے پر اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کر دی  گئی ، کمیٹی ائیرپورٹ کی سروسز آؤٹ سورس کرنے سے متعلق سفارشات تیار کرے گی۔

کمیٹی کی سفارشات آئندہ اجلاسوں میں وفاقی کابینہ میں پیش کی جائیں گی ۔