Thursday, May 9, 2024

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہو گا

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہو گا
January 6, 2020
اسلام آباد( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا ، کابینہ اجلاس میں امریکا، ایران حالیہ کشیدگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی علاقائی اورمشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے، وفاقی کابینہ افواج پاکستان سے متعلق قانون سازی پرپیشرفت کابھی جائزہ لے گی۔ وفاقی کابینہ کو وزارتوں اور متعلقہ محکموں کی کارکردگی پر بریفنگ دی جائے گی، اقتصادی رابطہ کمیٹی، کابینہ کی قانون سازی سے متعلق کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی ۔ لیگ آفیسر کی ڈیپوٹیشن پر پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے ڈی جی کے طور پر تقرری کی منظوری اور ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا بورڈ میں پروڈکشن کنٹرول کے ممبر کی تقرری اجلاس کے ایجنڈے میں شامل  ہے۔ وفاقی کابینہ پاکستان محتسب کراچی سیکرٹریٹ میں انچارج ممبر اور پی ایس اوکے ایم ڈی کی تقرری کی منظوری بھی دے گی، فاٹا اور گلگت بلتستان کے 4 فیصد کوٹے کی تقسیم پر رپورٹ وفاقی کابینہ کو پیش کی جائےگی۔