Tuesday, May 14, 2024

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہوگیا

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہوگیا
December 10, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز)  وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ اجلاس شروع ہوگیا  ، اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور جبکہ وفاقی کابینہ کو بجلی اور گیس کی قیمتوں سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 10 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا جائے گا  ، اجلاس میں آٹے اور چینی کی ناجائز قیمتیں بڑھانے سے متعلق مسابقتی کمیشن کی رپورٹ پیش کی جائے گی ۔ اسلام آباد لوکل گورنمنٹ کمیشن کی تشکیل کی منظوری کابینہ ایجنڈا کا حصہ ہے  ، کابینہ کراچی ایئرپورٹ کی اراضی کے ڈومیسٹک اجارہ سکوک جاری کرنے کے معاملے پر غور کرے گی۔ بلوچستان کی خصوصی ایپلیٹ عدالت برائے انسداد سمگلنگ کے جج کی تعیناتی کی منظوری بھی دی جائے گی، وزارت قومی صحت کے زیر تعمیر ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کی اجازت کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے ۔ وفاقی کابینہ ورکرز ویلفیئر فنڈ کی گورننگ باڈی کی تشکیل نو کی منظوری بھی دے گی۔