Friday, May 17, 2024

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا
December 9, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل ہوگا ، اجلاس کا دس نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔ جاری کردہ ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں  لوکل گورنمنٹ کمیشن بنانے بارے فیصلہ کیا جائے گا،  وزارت داخلہ کل سمری وفاقی کابینہ کو پیش کریگی،وفاقی کابینہ اسلام آباد لوکل گورنمنٹ کمیشن کی منظوری دیگی۔ پاور ڈویژن کل کابینہ کو بجلی اور گیس کی قیمتوں کے ایشوز پر بریفنگ دے گا، آٹا اور چینی کے بحران پر رپورٹ کابینہ کو پیش کی جائیں گی جبکہ  اسمگلنگ کی روک تھام سے متعلق خصوصی اپیلٹ جج کوئٹہ کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔ اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے بورڈ آف گورنرز کی تعیناتی تبدیلی کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے ، وزارت قومی صحت کو ترقیاتی کام شروع کرنے کی اجازت سے متعلق سمری کی منظوری دی جائےگی۔ اجلاس میں ورکز ویلفئیر فنڈ کی گورننگ باڈی کی تشکیل نو کی منظوری دی جائے گی ۔