Saturday, April 20, 2024

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ، 10 نکاتی ایجنڈے کی منظوری

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ، 10 نکاتی ایجنڈے کی منظوری
December 3, 2019
 اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں دس نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی گئی۔ کابینہ اجلاس میں آرمی ایکٹ میں ترمیم پر قانون سازی پر مشاورت اور الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری پر مشاورت کی گئی۔ کابینہ نے ویمن پراپرٹی رائٹس آرڈیننس میں ترمیم کی بھی منظوری دیدی ۔ نیشنل انشورنس کمپنی کے سی ای او کی تقرری کی بھی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی کر دی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مالی سال 2019-20 کے پراپرٹی بجٹ کی منظوری ، پاکستان اکادمی ادبیات کے چئیرمین کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔ کابینہ کو یوٹیلٹی اسٹورز کورپوریشن سے متعلق تفصیلی بریفنگ اور وفاقی دارلحکومت میں کم سن بچوں کی عدالتوں کے قیام کی منظوری دی گئی۔ خواتین پراپرٹی حقوق آڑڈیننس 2019  کے نفاز میں ترمیم کی منظوری بھی دی گئی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری پر بریفنگ جبکہ وزیر اعظم اور کابینہ کی عالمی معاشی درجہ میں بہتری پر معاشی ٹیم کی تعریف کی گئی۔ وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا معاشی ٹیم ملکی معیشت کو درست سمت پر لے آئی۔ قوم کو ملکی معیشت سے متعلق مزید اچھی خبریں ملیں گی۔  عالمی اداروں کی جانب سے پاکستانی معیشت سے متعلق مثبت رپورٹس آ رہی ہیں۔