Sunday, April 28, 2024

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ، سیاسی و معاشی صورتحال پر غور

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ، سیاسی و معاشی صورتحال پر غور
November 19, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جہاں  ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں  نواز شریف سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کا جائزہ  لیا جائیگا جب کہ اپیل کرنے یا نہ کرنے سے متعلق فیصلہ بھی آج  ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اکثر وزراء اور وفاقی کابینہ کے ارکان  لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے  کو چیلنج کرنے کے حق میں ہیں   وزیر اعظم کابینہ ارکان اور قانونی ماہرین سے مشورہ کرکے فیصلہ کریں گے۔ وفاقی کابینہ ای سی سی کے 8 نومبر کے فیصلون کی توثیق کرے گی جب کہ  کابینہ کمیٹی برائے سی پیک کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل ہے ۔