Friday, May 17, 2024

وزیر اعظم کی زیر صدارت میڈیا اسٹریٹجی اجلاس ، نیب ترمیمی آرڈیننس پر رد عمل کا جائزہ لیا

وزیر اعظم کی زیر صدارت میڈیا اسٹریٹجی اجلاس ، نیب ترمیمی آرڈیننس پر رد عمل کا جائزہ لیا
December 30, 2019
اسلام آباد( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت میڈیا اسٹریٹجی اجلاس ہوا ، اجلاس میں نیب ترمیمی آرڈیننس پر رد عمل کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں بابر اعوان ، اسد عمر ، مراد سعید ، فیصل جاوید ، فردوس عاشق اعوان ، معید یوسف اور شفقت محمود  نے شرکت کی ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے اجلاس کے دوران احتساب سے کسی صورت پیچھے نہ ہٹنے کے عزم کو دہرایا  اور کہا کہ احتساب سے پیچھے نہیں ہٹا جائے گا، جس نے کرپشن کی وہ سزا بھگتے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ  سال  2019 میں معیشت کی بہتری کے لئے انتھک کوشش کی ، 2020 میں عام آدمی کی بہتری کے لئے اقدامات کریں گے۔