Thursday, March 28, 2024

وزیر اعظم کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس

وزیر اعظم کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس
November 21, 2017

اسلام آباد ( 92 نیوز ) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں اپوزیشن کے بل جس کے مطابق نا اہل شخص پارٹی کا سربراہ نہیں بن سکتا کو ناکام بنانے کیلئے رہنماؤں نے سر جوڑ ے ۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ اج اپوزیشن کا بل کسی صورت پاس نہیں ہونے دیا جائےگا ۔ انھوں نے ووٹنگ کے دوران تمام ارکان کو ایوان میں موجود رہنے کی ہدایت کی۔ غیرحاضر ارکان کے خلاف کارروائی کرنے کا بھی عندیہ دیا ۔
اجلاس کےبعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ آفتاب نے کہا کہ اجلاس میں 167 ارکان شریک تھے ۔ اپوزیشن کے بل کو بھاری اکثریت سے مسترد کردیں گے ۔ وزیرنجکاری کا کہناتھا کہ مخالفین نے ان کا اتحاد دیکھ لیا ہے۔
فیض آباد دھرنے کا معاملہ بھی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں زیر بحث رہا ۔ لیگی ارکان کا کہنا تھا کہ ان کو یہاں تک کون لایا ؟ ۔ان کے پیچھے کون ہے؟۔ خدا کے لیے دھرنے والوں سے جان چھڑائیں ۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دھرنا جلد ختم ہو جائے گا معاملے کا پر امن حل چاہتے ہیں۔۔