Sunday, May 12, 2024

وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس آج ہوگا

وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس آج ہوگا
June 8, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس آج ہوگا ،  آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ کے بنیادی اہداف کا فیصلہ ہوگا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ کا حجم پہلی بار 8 ہزار ارب کا ہندسہ عبور کرے گا ، 5 ہزار ارب کے لگ بھگ ٹیکس محصولات کا ہدف طے ہونے کا امکان ہے ، ٹیکسوں کی عمومی شرح اور چھوٹ بحال رکھی جائے گی۔