Sunday, May 5, 2024

  وزیر اعظم کی زیر صدارت بین الاقوامی این جی اوز سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس

   وزیر اعظم کی زیر صدارت بین الاقوامی این جی اوز سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس
June 16, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وزیراعظم کی زیرصدارت بین الاقوامی این جی اوز سے متعلق اعلی سطح کااجلاس ہوا جس میں تمام بین الاقوامی این جی اوز کی تین ماہ کے اندر دوبارہ رجسٹریشن کرنے  فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات  کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار، وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور بین الاقوامی این جی اوز سے متعلق قائم خصوصی کمیٹی کے سربراہ طارق فاطمی نے شرکت کی ۔ اجلاس میں پاکستان کے اندرکام کرنے والی بین الاقوامی این جی اوز کے امور کا  تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام بین لاقوامی این جی اوز تین ماہ میں حکومت پاکستان سے اپنی نئی رجسٹریشن کرائیں گی ۔ تمام این جی اوز مجاز اتھارٹی سے اجازت لیے گئے امور پر ہی کام کر سکیں گی ،اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ این جی اوز کو چھ ماہ تک ایسے ہی کام جاری رکھنے کی اجازت دی جائے گی۔