Saturday, September 7, 2024

وزیر اعظم کی زیر صدارت بلوچستان اپیکس کمیٹی کا اجلاس ،ہتھیار ڈالنے والے فراری کمانڈرز کیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان

وزیر اعظم کی زیر صدارت بلوچستان اپیکس کمیٹی کا اجلاس ،ہتھیار ڈالنے والے فراری کمانڈرز کیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان
August 6, 2015
کوئٹہ(92نیوز)وزیراعظم نوازشریف کی زیرِصدارت  بلوچستان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا  جس میں ہتھیارڈالنےوالے  فراری کمانڈرزکے لئے خصوصی پیکج کا اعلان کیا گیا۔ جبکہ ناراض بلوچوں سے بات چیت کا عمل جاری رہے گا۔ وزیراعظم نے گورنرہاؤس میں دو منصوبوں کاسنگِ بنیاد اور سریاب فلائی اوور کا افتتاح بھی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت گورنرہاؤس بلوچستان میں صوبائی اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں گورنر، وزیراعلیٰ بلوچستان، آرمی چیف جنرل راحیل شریف اورکمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ نے شرکت کی اعلیٰ عسکری اور سول حکام  بھی اجلاس میں شریک  ہوئے۔ وزیراعظم نوازشریف کو بلوچستان میں امن وامان کی مجموعی صورت حال، گوادر کاشغر اقتصادی  راہداری اور دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نےفراری کمانڈروں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کےلئے امن بلوچستان پیکج کی بھی منظوری دی اورکہا کہ ہتھیار ڈالنے والے فراری کمانڈروں کی مالی مددکرنے کے ساتھ ساتھ ان کے بچوں کو مفت تعلیم اور صحت کی سہولیات بھی فراہم کی جائے گی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ نے ناراض بلوچ رہنماؤں سے مذاکرات میں پیش رفت کے حوالے سے آگاہ کیا۔