Thursday, March 28, 2024

وزیر اعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس، کمیشن آف انکوائری کے ٹی او آرز پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس، کمیشن آف انکوائری کے ٹی او آرز پر تبادلہ خیال
June 12, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں کمیشن آف انکوائری کے ٹی او آرز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں وزیر قانون فروغ نسیم معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر  اور دیگر شریک تھے۔ اجلاس میں کمیشن آف انکوائری کے ٹی او آرز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں کمیشن آف انکوائری قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ انکوائری کمیشن،  پاکستان کمیشن آف انکوائری ایکٹ 2017 کے تحت قائم کیا جائے گا۔ کمیشن میں آئی ایس آئی ، ایم آئی ، انٹیلی جنس بیورو، ایس ای سی پی ، آڈیٹر جنرل آفس، ایف آئی اے ، اور دیگر اداروں کے سینئیر افسران شامل ہونگے۔ کمیشن تحقیقات کرے گا کہ ملکی قرضہ گزشتہ دس سال میں 24 ہزار ارب تک کیسے پہنچا ، گزشتہ دس سالوں میں ملک کے اندر کوئی میگا پروجیکٹ بھی نہیں ہوئے۔ کمیشن تمام وزارتوں اور ڈیژن میں بھی وزرا کی جانب سے سرکاری وسائل کے استعمال میں بے ضابطگیوں کا بھی جائزہ لے گا۔ کمیشن قومی خزانے میں رقم کی واپسی کی بھی کوشش کرے گا۔ کمیشن غیر ملکی دوروں ، بیرون ملک علاج ، کیمپ آفس کے نام پر بننے والی ذاتی جائیداوں پر سرکاری پیسے کے ضیاع پر بھی تحقیقات کرے گا۔ کمیشن اپنے ممبرز کے ساتھ ، فرانزک آڈیٹرز اور عالمی شہت کے حامل ماہرین کی خدمات بھی حاصل کر سکے گا۔ حتمی ضابط کار اور کمیشن کے سربراہ کا اعلان اسی ہفتے کر دیا جائے گا۔