Friday, April 26, 2024

وزیر اعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس، اپوزیشن کو جلسوں کی اجازت دینے کا فیصلہ

وزیر اعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس، اپوزیشن کو جلسوں کی اجازت دینے کا فیصلہ
October 12, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں اپوزیشن کو جلسوں کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ وزیر اعظم کی عمران خان کی زیر صدارت سیاسی معاملات پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں اپوزیشن کو جلسوں کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اپوزیشن ملک بھر میں جہاں جلسے کرے اجازت ہوگی۔ پی ڈی ایم کو جلسوں کے این او سی جاری کیے جائیں گے۔ اپوزیشن کو جلسوں میں کورونا ایس او پیز کا پابند بنایا جائےگا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا دشمن پاکستان میں عدم استحکام چاہتا ہے، احتجاج اپوزیشن کا حق ہے لیکن احتجاج میں انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں اپوزیشن کی تحریک عوام کیلئے نہیں، عوام کو اپوزیشن کی کرپشن بچاؤ تحریک میں کوئی لگاؤ نہیں، پُرامن احتجاج کرنا اپوزیشن کا حق ہے، احتساب کا عمل جاری رہے گا۔