Friday, April 26, 2024

وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس، کورونا سے نمٹنے کیلئے اقدامات کا جائزہ

وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس، کورونا سے نمٹنے کیلئے اقدامات کا جائزہ
March 22, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ہوا، مہلک وائرس کے خلاف اقدامات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ عمران خان نے روزانہ کورونا پر بریفنگ لینے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں معاون خصوصی صحت این ڈی ایم اے حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں صوبائی حکومتوں کی جانب سے بھی اقدامات پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے روزانہ کی بنیاد پر سب سے پہلے کورونا پر بریفنگ لینے کا فیصلہ کیا ہے، روزانہ سب سے پہلے کورونا پر بریفنگ دینے کی ہدایت دیدی۔