Thursday, April 18, 2024

وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس، پی آئی اے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے اقدامات کا جائزہ

وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس، پی آئی اے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے اقدامات کا جائزہ
June 19, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پی آئی اے میں اصلاحات کے حوالے سے وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں قومی ائیر لائنز کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان کو اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ پی آئی اے کی موجودہ انتظامیہ کے دور میں ادارے کے نقصانات میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی۔ وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ پی آئی اے آپریشنل سطح پر ادارہ بغیر کسی نقصان اٹھائے پروازیں چلانے کی پوزیشن میں آگیا تھا تاہم کورونا کی صورتحال کے یہ کاوشیں متاثر ہوئی ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے جیسے قومی ادارے کو فعال اور منافع بخش بنانے کے لئے ضروری ہے کہ انتظامی اصلاحات تیز کرنے کے ساتھ ساتھ  تمام موجود وسائل کا نہایت شفاف طریقے سے بہترین استعمال یقینی بنایا جائے۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ اس ضمن میں مفصل اور جامع حکمت عملی کے مطابق ترجیحی بنیادوں پر پیش رفت کی جائے۔