Saturday, May 18, 2024

وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ، ملک کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا

وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ، ملک کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا
March 27, 2019

 اسلام اباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

 وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی وزیر اعظم آفس میں ملاقات ہوئی۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی بھی شرکت ہوئی۔

 ذرائع کے مطابق اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت کالعدم تنظیموں کے خلاف کاروائیوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزارت خارجہ کی جانب سے افغان امن مذاکرات کے معاملہ پر بھی بریفنگ دی۔

اجلاس میں وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی، ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی آئی ایس پی آر بھی شریک ہوئے۔ سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور اعلیٰ حکام بھی اجلاس میں موجود تھے۔

 اعلٰی سطح اجلاس میں پاک بھارت کشیدگی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے واضح کیا کہ پاکستان افغانستان میں امن کے لیے کوشاں ہے۔ افغانستان میں امن سے خطہ میں امن قائم ہو گا اور پاکستان امن کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔