Friday, March 29, 2024

وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ، بجٹ تجاویز پر بریفنگ لی

وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ، بجٹ تجاویز پر بریفنگ لی
June 9, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں  مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سمیت معاشی ٹیم کے ارکان نے شرکت کی ۔ وزیراعظم نے بجٹ تیاری اور ممکنہ حجم سے متعلق معاشی معاہرین سے مشاورت  کی ، معاشی ٹیم  نے وزیراعظم کو آئندہ بجٹ سے متعلق تجاویز پر بریفنگ دی ، بجٹ میں ٹیکس کے نفاذ اور اہداف سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کر دیا گیا۔ وزیر اعظم  عمران خان   نے معاشی ٹیم کو  آئندہ مالیاتی بجٹ  میں  غریب طبقے پر کم سے کم بوجھ ڈالنے کی ہدایت  کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ عوام دوست اور معاشی استحکام کے پیش نظر بنایا جائے۔ اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی ، گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر بھی موجود تھے ۔