Thursday, May 9, 2024

وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ، اتحادیوں کے تحفظات اور خدشات دور کرنے پر غور

وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ، اتحادیوں کے تحفظات اور خدشات دور کرنے پر غور
January 30, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں اتحادیوں کے تحفظات اور خدشات دور کرنے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں وزیر اعظم نے معاملات طے کرنے کیلئے تین کمیٹیاں بنا دیں۔ ایم کیوایم اور جی ڈی اے کے تحفظات دور کرنے پر عمران اسماعیل، اسدعمر ، حلیم عادل اور فردوس شمیم نقوی کام کریں گے ۔ ق لیگ کا معاملہ گورنر پنجاب  چودھری محمد سرور ،وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اور شفقت محمود دیکھیں گے۔ بی اے پی ، بی این پی اور جمہوری وطن پارٹی کے معاملات پر کام پرویز خٹک ، جان محمد جمالی اور قاسم سوری کریں گے۔