Saturday, May 11, 2024

وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ، 7 نکاتی ایجنڈے کی منظوری

وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ، 7 نکاتی ایجنڈے کی منظوری
May 12, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں انتخابی اصلاحات رپورٹ، قومی کمیشن برائے خواتین کے ممبران کی تعیناتی، ادارہ شماریات کے ممبران کے تقرر سمیت  7 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی گئی ۔

اجلاس میں ای سی سی اور توانائی کمیٹی کے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی ، ذرائع کے مطابق  انتخابی اصلاحات کے حوالے سے  سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی جب کہ انتخابی اصلاحات رپورٹ میں سینیٹ انتخابات کے طریقہ کار میں تبدیلی کی تجویز دی  گئی ۔

اجلاس میں  کورونا وائرس کی صورتحال بھی زیر غور آئی۔