Friday, April 26, 2024

وزیر اعظم کی زیر سربراہی وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہو گا

وزیر اعظم کی زیر سربراہی وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہو گا
October 12, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل ہوگا ،اجلاس کا  12نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔

جاری کردہ ایجنڈے کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں  ملکی معاشی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائیگا جبکہ وفاقی کابینہ نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے مسائل حل کرنے کیلئے تجاویز کی منظوری دے گی۔اسلام آباد میں تجاوزات کے خاتمہ کے آپریشن پر بریفنگ دی جائے گی۔

ادھر وزیر اعظم  نے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار کو ملاقات کیلئے بلالیا ،  عثمان ڈار ٹائیگر فورس کو متحرک کرنے کا جامع روڈ میپ پیش کریں گے۔ مہنگائی میں کمی کیلئے اعلیٰ سطح کا اجلاس کل شام ہوگا۔

وزیراعظم نے صوبائی چیف سیکرٹریز اور معاشی ٹیم کو بھی طلب کرلیا۔