Thursday, May 9, 2024

وزیر اعظم کی روضہ رسولﷺ پر حاضری ، نوافل ادا کئے

وزیر اعظم کی روضہ رسولﷺ پر حاضری ، نوافل ادا کئے
October 16, 2019
مدینہ ( 92 نیوز ) وزیر اعظم عمران کان سعودی عرب کا ایک روزہ دورہ مکمل کر کے وطن واپسی کیلئے روانہ ہوگئے ہیں ، اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم نے روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی ، نوافل ادا کئے اور ملکی سلامتی کیلئے دعائیں کیں ۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کے بعد وزیر اعظم وفد کے ہمراہ دارالحکومت ریاض سے مدینہ منورہ پہنچے  ، ائیرپورٹ پر  گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے وزیر اعظم پاکستان کا استقبال کیا، دونوں رہنماؤں میں ون آن ون ملاقات بھی ہوئی ۔ وزیر اعظم عمران خان سخت سکیورٹی حصار میں مسجد نبوی پہنچے جہاں انہوں نے روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی  اور نوافل ادا کئے ۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے  پاکستان کی ترقی اور  خوشحالی ، مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے خصوصی دعائیں کیں ۔ اس موقع پر پاکستانی متعمرین نے وزیر  اعظم عمران خان کو اپنے بیچ دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔