Thursday, April 25, 2024

وزیر اعظم کی خان گڑھ آمد ، علی محمد مہر  کےانتقال پر ورثا سے تعزیت کی

وزیر اعظم کی خان گڑھ آمد ، علی محمد مہر  کےانتقال پر ورثا سے تعزیت کی
June 19, 2019
خان گڑھ ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان  خان گڑھ پہنچے جہاں  انہوں نے مرحوم علی محمد مہر کے ورثا سے ملاقات کی  اور اظہار تعزیت کی ۔ وزیر اعظم عمران خان بذریعہ ہیلی کاپٹر خان گڑھ پہنچے ، کابینہ کے اہم وزرا بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے ، وزیر اعظم نے مرحوم سابق وزیر برائے اینٹی نارکوٹکس  علی محمد مہر  کے گھر جا کر  اظہار تعزیت کی ۔ وزیر اعظم نے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی ۔