Friday, April 19, 2024

وزیر اعظم کی جانب سے کابینہ ارکان پر عائد کی گئی پابندیوں کا اطلاق آج سے ہو گا

وزیر اعظم کی جانب سے کابینہ ارکان پر عائد کی گئی پابندیوں کا اطلاق آج سے  ہو گا
October 29, 2018
اسلام آباد( 92 نیوز)قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس کے دوران وزرا کےمقامی اور بین الاقوامی دوروں پر بھی پابندی عائد کردی گئی، پابندی کا اطلاق آج ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس سے شروع ہوجائیگا۔ ارکان کابینہ اجلاس  کے دوران بھی اسلام آباد سے باہر نہیں جاسکیں گے ۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں وزراء کی عدم حاضری پر اپوزیشن کے احتجاج پر وزیراعظم نے کابینہ ارکان کے ملکی اور غیرملکی دوروں پر پابندی عائد کردی  ، وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وزرا کو ہدایات جاری  کر دی گئیں ۔ ارکان کو قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس کے دوران دوروں سے منع کردیا گیا ۔ جب کہ ارکان کابینہ اجلاس کے دوران بھی اسلام آباد میں رہیں گے۔ پابندی کا اطلاق آج سے شروع ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس سے ہوگا۔ اجلاس شام 4بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ نومنتخب ارکان حلف لیں گے۔ نیب کی تحویل میں موجود قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف بھی پروڈکشن آرڈر پر اجلاس میں شرکت کریں گے۔