Saturday, May 18, 2024

وزیر اعظم کی جانب سے غربت مٹاؤ پروگرام آج سے شروع ہوگا

وزیر اعظم کی جانب سے غربت مٹاؤ پروگرام آج سے شروع ہوگا
March 27, 2019

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم کی جانب سے  غریب عوام کے لئے بڑی خوشخبری ہے ، ملکی تاریخ کا سب سے بڑا غربت مٹاؤ پروگرام آج سے شروع ہوگا۔

وزیر اعظم نے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے غربت مٹاؤ پروگرام کی منظوری دی ، ابتدائی مرحلے میں 120 ارب روپے سے زائد کی رقم مختص کی گئی ہے  ، وزیراعظم آج باقاعدہ آغاز کریں گے۔

پروگرام کے ذریعے بیواؤں، یتیموں اور بزرگوں کو مالی مدد فراہم کی جائے گی جبکہ  خواجہ سراؤں اور معذور افراد کو بھی خصوصی پیکجز دیئے جائیں گے۔

وزیراعظم کاکہناہے کہ  چین کے تجربات سے استفادہ کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔