Sunday, September 8, 2024

وزیر اعظم کی  جانب سے بلائی  جانیوالی اے پی سی میں کئے گئے وعدوں پر عملدرآمد کرایا جائے  : اے پی سی کا اعلامیہ

وزیر اعظم کی  جانب سے بلائی  جانیوالی اے پی سی میں کئے گئے وعدوں پر عملدرآمد کرایا جائے  : اے پی سی کا اعلامیہ
January 11, 2016
  اسلام آباد(92نیوز)بی این پی کے سربراہ اختر مینگل نے اسلام آباد میں پاک چین اقتصادی راہداری پر آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کی چھوٹے صوبوں کے تحفظات کے حوالے سے بلائی گئی اے پی سی کا مشترکہ اعلامیے جاری کردیا گیا ہے۔  جس کے مطابق تمام جماعتوں کی جانب سے متفقہ طور پر منظور کی گئی قرارداد میں وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں کئے گئے وعدے پورے کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق بی این پی کی آل پارٹیز کانفرنس میں بارہ قراردادیں  منظور کی گی اجلاس میں جے یو آئی،اے این پی،جماعت اسلامی،پی ٹی آئی،پیپلز پارٹی، پختون خواہ ملی عوامی پارٹی اور بلوچستان کی سیاسی جماعتوں نے شرکت کی۔اے پی سی کے مقررین کا متفقہ مطالبہ تھا کہ اٹھائیس مئی کو وزیراعظم میاں نواز شریف نے مغربی روٹ کا جو وعدہ کیا تھا تھا اس کو پورا کیا جائے۔ اے پی سی میں مقررین نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گیس ،بجلی اور انڈسٹری کے حوالے سے انہیں بتایا جائے کہ کس صوبے میں کون سے منصوبے بنائے جائینگے۔ اے پی سی میں شرکت کرنے والی تمام جماعتوں کا یہ کہنا تھا کہ وہ پاک چین اقتصادی راہداری کے خلاف نہیں ہیں بلکہ ان کے تحفظات پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق دیگر منصوبوں کی شفافیت اور تقسیم پر ہیں ۔مقررین کا کہنا تھا کہ اگر منصوبوں کی منصفانہ تقسیم نہ ہوئی تو اس سے صوبوں میں احساس محرومی بڑھے گا۔