Thursday, March 28, 2024

وزیر اعظم کی تقریر پر توہین عدالت کی کارروائی کیلئے نظر ثانی درخواست خارج

وزیر اعظم کی تقریر پر توہین عدالت کی کارروائی کیلئے نظر ثانی درخواست خارج
December 19, 2019
اسلام آباد  ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی تقریر پر توہین عدالت کی کارروائی کے لئے نظر ثانی کی درخواست خارج کر دی گئی ۔ درخواست گزار نے دلائل دیے کہ وزیراعظم نے 18 نومبر کواپنی تقریر سے عدلیہ کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی ، عدلیہ کے خلاف ایسی باتیں سن کر دل دکھتا ہے ، توہین عدالت کے قانون کے تحت سزا دی جائے ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ توہین عدالت صرف اس فرد اور عدالت کے درمیان ہوتی ہے ، جوکوئی کچھ کہہ رہا ہے اسے کہنے دیں، منتخب نمائندوں کوکیوں گھسیٹا جائے؟ ، لوگ بہت کچھ کہتے ہیں ، کیا اس سے عدلیہ کمزور ہوتی ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ  عمران خان کو عوام نے منتخب کیا ، ہمیں عوام کا احترام ہے، ہم کسی فردِ واحد کو نہیں، اسے منتخب کرنے والے عوام کو دیکھتے ہیں ،  یہ عدالت ہمیشہ منتخب عوامی نمائندوں سے متعلق حکم جاری کرنے میں احتیاط سے کام لیتی ہے ۔ عدالت نے وزیراعظم کی عدلیہ کے خلاف متنازع تقریرپرتوہین عدالت کی کارروائی کے لیے نظرثانی درخواست خارج کردی۔