Thursday, May 9, 2024

وزیر اعظم کی باتوں پر ہنسی آتی ہے ، لگتا نہیں وہ پاکستان بارے بات کر رہے ہیں ، محمد زبیر

وزیر اعظم کی باتوں پر ہنسی آتی ہے ، لگتا نہیں وہ پاکستان بارے بات کر رہے ہیں ، محمد زبیر
April 8, 2021

اسلام آباد (92 نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ وزیراعظم کی باتوں پر ہنسی آتی ہے، ایسا نہیں لگتا کہ وہ پاکستان سے متعلق بات کررہے ہیں۔

مسلم لیگ ن کےرہنما محمد زبیرنے  مسلم لیگ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  ترقی کی شرح نمو خطے میں سب سے کم سرمایہ کاری کے لئےکوئی آنے کو تیار نہیں، عالمی بینک کی رپورٹ چشم کشا ہے،
یہ بھی کہاکہ پی ٹی آئی حکومت نکمی کوئی ٹیم نہیں، غربت مہنگائی اور بیروزگاری کی شرح میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا۔

ن لیگی رہنما نے پی ٹی آئی حکومت کے معاشی شعبے میں بھتری دعووں پر سوال اٹھادیے، محمد زبیر نے کہا کہ ڈیڑھ کروڑ افراد کو غربت کی لکیر سے نیچے دھکیل کر احساس پروگرام بڑھانا کوئی فخر کی بات نہیں۔
سیاسی صورتحال اور پیپلزپارٹی کے الزامات کے جواب میں سابق گورنر بولے ان کو مریم نواز کا خوف ہے، سینیٹ الیکشن میں ہم پر پیسوں کے لین دین کا الزام نہیں لگا، پنجاب حکومت گرانا مسئلے کا حل نہیں۔

ن لیگ رہنما کا دعوی ہے کہ پی ٹی آئی میں ٹوٹ پھوٹ بڑھے گی بجٹ کی مںظوری مشکل اور مہنگائی کی شرح بڑھے گی۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی آمدن نہیں ،مہنگائی بڑھ رہی ہے، ہر نیا دن مشکل ہوتا جارہا ہے، سب سے اچھی ٹیم کا دعوی کرنے والے وزیراعظم بار بار اپنی معاشی ٹیم بدل رہے ہیں، ہر ماہ معیشت کے مختلف اہداف آتے ہیں۔ ڈیڑھ کروڑ افراد کو غربت کی لکیر سے نیچے دھکیل کر احساس پروگرام بڑھانا کوئی فخر کی بات نہیں۔