Saturday, May 11, 2024

وزیر اعظم کی ایل او سی پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کی مذمت

وزیر اعظم کی ایل او سی پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کی مذمت
October 20, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی ۔  عمران خان نے بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی ۔ وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی فائرنگ سے شہید شہریوں ، پاک فوج کے جوانوں کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی جب کہ  پاک فوج کو بھارتی سکیورٹی فورسز کو منہ توڑ جواب دینے و جرات و بہادری پر سلام پیش کیا۔