Sunday, May 19, 2024

وزیر اعظم کی افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات ، پاک افغان دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم کی افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات ، پاک افغان دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
May 31, 2019
 ریاض (92 نیوز) جدہ میں او آئی سی کانفرنس کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاک افغان دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کی گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی،آج سے شروع ہونے والے او آئی سی اجلاس میں شرکت کریں گے،وزیراعظم دورہ سعودی عرب پر سب سے پہلے مدینہ منورہ پہنچے،سرکاردوعالمﷺکے روزہ مبارک پرحاضری دی، روزہ رسولﷺکا دروازہ خصوصی طورپر کھول دیا گیا وزیراعظم عمران خان نے عمرہ ادا کر لیا۔ خاتون اوّل بشریٰ بی بی اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی ہمراہ تھے۔ وزیراعظم نے پاکستان کی ترقی وخوشحالی اورمسلم امہ کے اتحاد و یگانگت کی دعا کی۔ عمران خان تین روزہ دورہ سعودی عرب پر سب سے پہلے مدینہ منورہ پہنچے۔ سرکار دو عالم ﷺکے روزہ مبارک پر حاضری دی اور نوافل ادا کئے۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اللہ کا خصوصی کرم سے عمران خان کیلئے روضہ رسولﷺکا دروازہ کھول دیا گیا۔ وزیراعظم آئی سی سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں۔ وزیر اعظم نے افغان صدر اشرف غنی ،مصر کے صدر البدالفتح السیسی سے ملاقاتیں کیں جس میں دو طرفہ تعلقات  اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان کی سعودی شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔